4 اپریل، 2013، 1:06 PM

پاکستان

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ/ 3 افرادزخمی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ/ 3 افرادزخمی

مہر نیوز/4 اپریل /2013ء: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہوراورپشاور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلہ کی شدت 9۔5 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلہ میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہوراورپشاور سمیت  پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلہ کی شدت 9۔5 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلہ میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلےکا مرکزافغانستان،تاجیکستان سرحد پرتھا، زلزلے کے جھٹکے 11 بجکر 31 منٹ پر محسوس کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور،آزاد کشمیر،چترال، مالاکنڈ ڈویژن، نوشہرہ ، مری اور نوحی علاقوں، خوشاب، لوئر دیر، بٹ گرام ، میانوالی، شانگلہ سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر3 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

News ID 1819487

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha